رنگ و آب

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - رونق، آب و تاب۔  رنگ و آب زندگی سے گل بدامن ہے زمیں سینکڑوں خوں گشتہ تہذیبوں کا مدفن ہے زمیں      ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٦١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رنگ' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم 'آب' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر